ابنا: تفصیلات کے مطابق دہشت گرد تنظیم کی فتنہ انگیزسرگرمیوں کے خلاف پرامن احتجاج پرانتظامیہ نے شیعہ رابطہ کونسل کے رہنماغلام مصطفی شاہ کوجھوٹے مقدمے میں گرفتارکرلیا،انتظامیہ کی ناانصافی اورشرپسندوں کی پشت پناہی اورغلام مصطفی شاہ کے جھوٹے مقدمے میں گرفتاری کے خلاف شیعہ علماء کونسل خیرپورکے زیراہتمام ڈی پی او آفس کے سامنے دھرنادیاگیا۔ مظاہرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے شرپسند عناصر اپنی فتنہ انگیزی میں مصروف ہیں بارہا یادہانیوں کے باوجود نہ صرف انتظامیہ شرپسندعناصرکو لگام دینے میں ناکام رہی ہے بلکہ ان کی سرپرستی اورپشت پناہی کی جاری ہے، جس کا ثبوت نامزدملزمان کی گرفتاری کے بجائے محب وطن اوراتحاد وامن کے راہی جناب غلام مصطفی شاہ کی جھوٹے مقدمے میں گرفتاری ہے۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ڈی پی او سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انتظامیہ کی طرف سے فتنہ انگیزشرپسندوں کی پشت پناہی کاسلسلہ بندکرتے ہوئے نامزدملزمان کی گرفتاری کے ساتھ جزا سزا کے قانون کو نافذ کرے، مقرین نے مطالبہ کیا کہ اگرغلام مصطفی شاہ کوفی الفور رہا نہ کیاگیا توملت جعفریہ کے عمائدین غلام مصطفی کے ساتھ بیٹھنے کے لئے اپنی گرفتاری پیش کریں گے۔رپورٹ کے مطابق علامہ ارشادحسین شاہ، علامہ اسداقبال زیدی، مولانامظہرعباس نقوی، میجرعلی عباس، منورشاہ سمیت ٥٠ سے زائدعمائدین ملت جعفریہ نے ڈی پی او آفس میں گرفتاری پیش کی مگرپولیس نے عمائدین ملت جعفریہ کی گرفتاری لینے سے انکارکردیا، جس پر عمائدین ملت جعفریہ نے اعلان کیا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنے کاسلسلہ جاری رہے گا، عمائدین کے اعلان پر پوری رات عزاداری کاسلسلہ جاری رہا، نمازتہجد ڈی پی او آفس کے سامنے ادا کی گئی جبکہ نماز فجر با جماعت ایس ایس پی کے سامنے اداکرنے کا اعلان کیا گیا۔ایس ایس پی نے عمائدین ملت جعفریہ اور شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کو یقین دہانی کروائی کہ آدھے گھنٹے تک غلام مصطفی کو رہاکردیا جائے گا مگرعمائدین نے کہا کہ تمام مطالبات کی منظوری اورغلام مصطفی شاہ کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا بالآخرایس ایس پی نے ملت جعفریہ کے مطالبات پرگھٹنے ٹیک دئے اور صبح ٥ بجے غلام مصطفی شاہ کو رہا کردیا اور بقیہ مطالبات پر عمل در آمد کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ جس کے بعد مومنین نے جلو س کی صورت میں غلام مصطفی شاہ کا استقبال کیا اور پر جوش اور جذبہ کے ساتھ عمائدین ملت جعفریہ کی کامیابی پر جشن منایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق خیر پور میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے مذہبی منافرت پر مبنی ایک جلسہ منعقد ہوا تھا جس میں ملسل شیعہ مخالف نعرے بازی کی گئی تھی۔ علاقے میں موجود شیعیان آل محمد (ص) نے جب اس بات پر احتجاج کیا تو مقامی پولیس نے دہشتگردوں کے بجائے اُلٹا احتجاج کرنے والوں پر ہی جھوٹی ایف آئی آر کاٹ دی۔پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مسلسل ناانصافی کے خلاف شیعیان خیرپور نے ڈی پی او آفس پر دھرنا دیا اور 50 سے زائد شیعہ عمائدین نے احتجاجاً گرفتاری پیش کی اور بالاخر اپنی مہم میں کامیاب ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110